• Sunrise At: 5:20 AM
  • Sunset At: 7:17 PM
info@ustadmuhtaram.com +96 125 554 24 5

Join Now

English اردو

بنیادی معلومات


تعلیمی قابلیت اور ترجیحات


آپ ایک سے زیادہ اختیارات منتخب کر سکتے ہیں

دستاویزات منسلک کریں

خواتین اساتذہ کے لیے پروفائل تصویر لازمی نہیں ہے

پروفائل تصویر:
Profile Picture
شناختی کارڈ کا اگلا اور پچھلا رخ:
CNIC Front
CNIC Back
وفاق المدارس کے سناد کا ثبوت:
Qualification Proof


دیگر دستاویزات منسلک کریں (اختیاری):
Other Document 1
Other Document 2

شرائط و ضوابط

تعارف

استاد محترم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خاندانوں کو گھر یا آن لائن قرآن سیکھانے والے قابل اساتذہ سے جوڑتا ہے۔ یہ شرائط و ضوابط تمام رجسٹرڈ اساتذہ کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور ذمہ داریوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

ہمارے پلیٹ فارم میں شمولیت کے ساتھ، آپ دیانت داری، اسلامی اخلاقیات، پیشہ ورانہ طرز عمل، اور تعلیمی فضیلت کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

درج ذیل قواعد تمام اساتذہ اور دی گئی ٹیوشنز پر لاگو ہوں گے۔

رجسٹریشن اور شمولیت

* تمام پاکستانی اساتذہ کے لیے لازم ہے کہ وہ ایک مرتبہ رجسٹریشن فیس 1000 روپے (ناقابلِ واپسی) جمع کروائیں۔

* اساتذہ کو درست ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی جیسے کہ شناختی کارڈ، تعلیمی/دینی قابلیت اور پتہ کا ثبوت۔

* اساتذہ سے مختصر انٹرویو یا تصدیقی عمل لیا جائے گا تاکہ ان کی موزونیت کی تصدیق کی جا سکے۔

فیس کا ڈھانچہ اور ادائیگی کی پالیسی

* استاد محترم پہلے مہینے کی فیس کا 40٪ بطور سروس چارج کاٹے گا۔ یہ ہر نئی ٹیوشن کے لیے صرف ایک بار کاٹا جائے گا۔

* اساتذہ کو ان کا حصہ والدین/سرپرست کی تصدیق کے بعد 10 تا 12 ورکنگ دنوں میں ادا کیا جائے گا۔

* تمام ادائیگیاں اکیڈمی کے ذریعے کی جائیں گی۔ براہ راست مالی لین دین والدین/سرپرست سے سختی سے منع ہے۔

* قلیل مدتی یا کریش کورس ٹیوشنز کی صورت میں اساتذہ کا حصہ مکمل ہونے اور والدین/سرپرست کی تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

اساتذہ کا ضابطہ اخلاق

* اساتذہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی اقدار کی نمائندگی کریں جیسے کہ باحیا لباس، باادب گفتگو، وقت کی پابندی، اور اخلاص۔

* آن لائن یا بالمشافہ کلاسز کے دوران کوئی غیر سنجیدہ یا غیر پیشہ ورانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

* اساتذہ کو کلاسز وقت پر شروع اور ختم کرنی ہوں گی اور طے شدہ نصاب سنجیدگی سے مکمل کرنا ہوگا۔

* اکیڈمی چاہتی ہے کہ اساتذہ امتحانات یا اہم دہرائی کے وقت طلباء کی بھرپور مدد کریں۔

دیانت داری اور نجی ٹیوشنز سے روکنے کی پالیسی

* اساتذہ کو والدین/سرپرست سے نجی ٹیوشن لینے یا انہیں اکیڈمی سے ہٹانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں فوری طور پر نکالا جائے گا اور بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

* فیس کے لین دین، جھوٹے وعدے یا دھوکہ دہی جیسے عمل سختی سے ممنوع ہیں۔

* استاد محترم کو دھوکہ دہی یا اعتماد شکنی کی صورت میں قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

والدین/سرپرست سے رابطہ کے اصول

* اساتذہ کو صرف اکیڈمی کے فراہم کردہ ذرائع سے والدین/سرپرست سے رابطہ کرنا ہوگا۔

* کسی بھی حتمی ٹیوشن کی اطلاع فوری طور پر اکیڈمی کو دی جائے۔

* اساتذہ کو اپنی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر یا سوشل میڈیا روابط والدین/سرپرست سے شیئر کرنے کی اجازت نہیں، جب تک اکیڈمی کی طرف سے اجازت نہ ہو۔

حاضری، استعفیٰ اور متبادل

* اساتذہ کو کسی ٹیوشن چھوڑنے سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے اطلاع دینا ہوگی تاکہ متبادل کا انتظام ممکن ہو۔

* غیر حاضری یا ہنگامی حالات میں، اساتذہ کو اکیڈمی اور والدین/سرپرست کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔

* بار بار شکایات، تاخیر یا غیر حاضری کی صورت میں استاد کو فعال فہرست سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

اکیڈمی کے اختیارات

* کسی بھی استاد کی رجسٹریشن بغیر اطلاع کے معطل یا ختم کی جا سکتی ہے اگر کوئی غلط رویہ سامنے آئے۔

* ان شرائط و ضوابط کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

* اگر ٹیوشن استاد کی غفلت یا غیر دیانت داری کی وجہ سے منسوخ ہو جائے تو ادائیگی روکنے کا حق محفوظ ہے۔

رازداری اور ڈیٹا کا تحفظ

* اساتذہ کی معلومات جیسے کہ شناختی کارڈ اور رابطے کی تفصیلات محفوظ رکھی جائیں گی اور صرف ٹیوشن کی تصدیق کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

* والدین/سرپرست کا ڈیٹا یا اکیڈمی کے نظام کے غلط استعمال کی صورت میں فوری طور پر نکالا جائے گا اور قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

تنازعہ کا حل

* اساتذہ اور والدین/سرپرست کے درمیان پیدا ہونے والے تمام تنازعات اکیڈمی حل کرے گی۔

* اساتذہ اکیڈمی کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔